عدب ممالک، ترکی، ایران، سینٹرل ایشیا، بعدازاں جنوبی ایسیا کے آدٹ کی نۂی گیلریاں نومبر ایک کو کھولیں گیں۔

 

عرب کی مما لک (Arab Lands)، ترکی (Turkey)، ایران (Iran)، سینٹرل ایشیا (Central Asia)، اور بعدازاں جنوبی ایشیا (Later South Asia) کی آرٹ کی 15 ڈرامائی، نئی گیلریوں کے ایک سوئٹ کی عظیم الشان افتتاحی تقریب یکم نومبر کو نیو یارک (New York) کے میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹ (Metropolitan Museum of Art) میں منعقد ہوگی۔ بہت زیادہ بڑی، نئے تصور کے ساتھ، اور مکمل تجدید شدہ گیلریوں میں میٹرو پولیٹن (Metropolitan) کا اسلامی آرٹ

)Islamic art (کا مشہور ذخيرہ بھرا ہوگا – جو دنیا بھر میں اس مواد کے باریک ترین اور سب سے جامع ذخيروں میں سے ایک ہے۔ اس نئی جگہ کی ڈیزائن خصوصیات یہاں پر پیش کی جانے والی متعدد ثقافتوں کے تنوع اور باہمی ربط دونوں کو اجاگر کریں گی؛ متعدد راستے مہمانوں کو ان نئی گیلریوں—اور ان کے اندر ڈسپلے مواد تک—مختلف تناظروں سے رسائی کی سہولت فراہم کریں گی۔

“ان غیر معمولی نئی گیلریوں کے افتتاح سے ہمارے مقصد کو ایک دائرہ معارف سے متعلقہ میوزیم
(encyclopedic museum) کی حیثیت سے توجہ ملتی ہے اور ان سے اسلامی آرٹ )Islamic art( اور ثقافت کے شکوہ اور گہرائی کو دنیا کی تاریخ میں ایک محوری لمحے میں بہم پہنچانے کا ایک منفرد موقع میسر آتا ہے،” تھامس پی۔ کیمپ بیل (Thomas P. Campbell), میٹرو پولیٹن میوزیم (Metropolitan Museum) کے ہے۔ ڈائریکٹر نے کہا۔ “یکے بعد دیگرے، یہ 15 نئی گیلریاں، 13 صدیوں سے بھی زائد عرصے پر محیط، مشرق وسطی (Middle East) سے لے کر شمالی افریقہ (North Africa)، یورپ (Europe)، اور مرکزی اور جنوبی ایشیا (Central and South Asia) تک اسلامی تہذیب کے عرصے کا سراغ دیتی ہیں۔ یہ نیا جغرافیائی رجحان اس اہم ذخيرہ کے سلسلے میں ایک درست تناظر کا اشارہ کرتا ہے، یہ اعتراف کرتے ہوئے کہ عظمت اسلام نے کسی واحد، بھاری بھرکم فنی اظہار کو تخلیق نہیں کیا، بلکہ اس کے بجائے ایک وسیع جغرافیائی وسعت کو صدیوں پر محیط تبدیلی اور تہذیبی اثر و رسوخ کے ذریعے باہم مربوط کیا تھا۔ عوام ان گیلریوں کو آرٹ کے ایسے عظیم الشان کاموں سے بھر پور پائیں گے جو اسلامی روایت کی کثرت اور خیالات اور فنی تشکیلات کی وسیع متبادل زرخيزی کو مہمیز کرتے ہیں کہ جس نے ہماری مشترکہ ثقافتی وراثت کو تشکیل دیا ہے۔”

شیلا کینبی (Sheila Canby)، پیٹی کیڈبی برچ (Patti Cadby Birch) محافظ عجائب گھر انچارج برائے شعبۂ اسلامی آرٹ، نے کہا: “اگرچہ ہماری گیلریاں طویل مدت سے ایک وسیع قلمرو کی نمائندگی کرتی ہیں، تاہم اس کے باوجود یہاں پر دکھائے گئے متنوع آرٹ ورکس متعدد ممتاز طریقوں سے یکسانیت کے حامل ہیں۔ ان کے مابین بنیادی کام عربی رسم رسم الغط کا وسیع استعمال ہے، جس کے نتیجے میں خطاطی کی غیر معمولی مثالیں وجود میں آئیں — اکثر روایتی میڈیا میں، جیسے دھات کا کام یا تعمیراتی عناصر — اور قرآن مجید کے آرٹس کے سلسلے میں جامع کامیابیاں۔ سجاوٹ سے ایک گہری محبت کا اظہار اکثر پیچیدہ انداز میں باہم مربوط، ّجیومیٹری کی پیچيدہ شکلوں کے ذریعے ہوتا ہے جو ٹیکسٹائلز، لکڑی کے کام، اور ٹائل کے کام میں ہمارے لئے سب سے زیادہ جانی پہچانی ہیں۔ شاہی سرپرستی کی وجہ سے، پُرتکلف مواد کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ جب کہ اعلی ترین سطح کی تکنیکی مہارت ہمیشہ نمایاں رہی، خواہ اس کا ذریعہ کچھ بھی ہو۔ چونکہ بنیادی طور پر ہماری گیلریوں میں موجود اشیاء فطری طور پر سیکولر ہیں، لہذا ان کی جبلی افادیت اور ان کی حیرت انگيز خوبصورتی دونوں ہی کی وجہ سے انہیں بآسانی سراہا جا سکتا ہے، خواہ انہیں دیکھنے والے کا بیک گراؤنڈ کوئی بھی ہو۔”

یہ ذخیرہ آرٹ کے 12,000 سے زائد فنون پر مشتمل ہے جنہیں ایک ایسے شعبے سے کشید کیا گیا ہے جس کا دائرہ مغرب میں اسپین (Spain) سے لے کر مشرق میں ہندوستان (India) تک پھیلا ہوا ہے۔ کوئی 1,200 کے لگ بھگ آرٹ ورکس کو تمام میڈیا میں کسی بھی وقت دیکھا جا سکے گا، جو، ساتویں صدی عیسوی اور اس کے بعد کے تمام بڑے علاقوں اور فنی انداز کی نمائندگی کريں گے۔ ہسپانوی سوسائٹی آف امریکہ (Hispanic Society of America) سے مقررہ شرائط کے تحت عاریۃ لئے گئے اہم کاموں کو بھی دکھایا جائے گا۔ (روشنی کے مقابلے میں ٹیکسٹائلز اور کاغذی کاموں کی حساسیت کی وجہ سے اس طرح کے مواد کے ڈسپلیز کو بار بار تبدیل کیا جائے گا۔)

ان گيلریوں کی از سر نو تنصیب کے جزو کی حیثیت سے، عجائب گھر کے محافظین اور سآئنس دانوں کی ایک ٹیم ذخیرے میں موجود، اس میوزیم کے ذخیرے کے نادر مخطوطات سے لے کر بھر بھرے شیشے سے بنی اشیاء اور کمیاب اور قیمتی قالینوں تک کی اہم اور بڑی اشیاء کے بچاؤ کے ایک جامع پروگرام میں مشغول ہے۔

میوزیم کے اس ذخيرے کے نمایاں کاموں میں مندرجہ ذيل شامل ہیں: بیش قیمت جواہرات سے مزین اطاق دمشق (Damascus Room)، جسے 1707 میں قائم کیا گیا تھا، اور جو عثمانیہ (Ottoman) دور حکومت کے دوران شام کے گھروں کی ثروتمندی کی نفیس ترین مثالوں میں سے ایک ہے؛ مصر (Egypt)، شام (Syria)، عراق (Iraq)، اور ایران (Iran) کا شیشے، دھات کا کام اور سیرامکس؛ 16 ویں اور 17 ویں صدی عیسوی سے اب تک موجود کچھ نفیس ترین غالیچے، بشمول حال ہی میں بحال شدہ، نامی گرامی شاہی قالین (Emperor’s Carpet)، 16 ویں صدی عیسوی کا ایک ایسا غیر معمولی عمدہ پارسی قالین جو ہیپس برگ کے شاہ لیو پولڈ اول (Hapsburg Emperor Leopold I) کی خدمت میں پیٹر دی گریٹ آف رشیا (Peter the Great of Russia) نے پیش کیا تھا؛ ممتاز ابتدائی اور قرون وسطی کے قرآن مجید کے نسخے؛ شاہنامہ (Shahnama)، یا بک آف کنگز (Book of Kings) کی بیش قیمت نقول جسے ایران (Iran) کے شاہ تھماسپ (Shah Tahmasp) (1514 سے76 ) نے ترتیب دیا تھا، اور عرب دنیا
(Arab World)، ترک کے دور عثمانیہ (Ottoman Turkey)، قدیم ایران (Persia)، اور ہندوستانی مغل
(Mughal India) کے دیوان خانوں کی غیر معمولی شاہی کتابی تصاویر، جس میں مغیلہ “شاہ جہاں البم
(Shah Jahan Album)” سے لی گئیں پینٹنگز بھی شامل ہیں، کہ جسے تاج محل
(Taj Mahal) تعمیر کرانے والے کے لئے تالیف کیا گیا تھا؛ اور تعمیراتی عناصر جس میں ایک 14 ویں صدی عیسوی کا اصفہان (Isfahan) سے لایا گیا چمکدار سیرامک ٹائلوں سے بنا محراب) mihrab(، عبادتی طاق بھی شامل ہے جسے مکّہ (Mecca) کی سمت کی نشاندہی کی غرض سے کسی مسلم عبادت گاہ میں رکھا گیا ہوگا۔